ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نظام زندگی مفلوج، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

نظام زندگی مفلوج، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Sun, 17 Jul 2016 18:39:10  SO Admin   S.O. News Service

اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل شہر کی ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں جاری

الخلیل ،17جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ناکہ بندی دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔ کئی روز سے جاری محاصرے کے نتیجے میں مقامی شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کی ہے۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی کے نتیجے میں وہ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے کنکریٹ کے بلاک کھڑے کر کے شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی کر دی ہے۔ الظاھریہ، السموع، الخلیل شہر، الفوار اور دیگر قصبوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل الخلیل شہر کی ناکہ بندی اس وقت شروع کی تھی جب ایک مزاحمتی کارروائی میں دو یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: